Saturday, May 4, 2024

فیصل آباد : ڈینگی مریضوں کی تعداد 101 تک پہنچ گئی

فیصل آباد : ڈینگی مریضوں کی تعداد 101 تک پہنچ گئی
November 25, 2016

 فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی سنچری مکمل ہوگئی، حکومتی تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، الائیڈ اورسول اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعدادایک سوایک ہوگئی، جبکہ سب سے زیادہ کیسز چک جھمرہ اورسرسید ٹاؤن کے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی سنچری مکمل ہوگئی، بےقابو ڈینگی نے ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوے جھٹلا دیئے، الائیڈ اور سول اسپتال کی ڈینگی اوراسولیشن وارڈ میں مریضوں کی تعداد 101 سے بھی تجاوز کرگئی، انتظامیہ بھی مریضوں کے بڑھنے پر سرپکڑ لیا۔

سرسید ٹاون کے رہائشی 40 سالہ عرفان، 27سالہ وسیم میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، سب سے زیادہ کیسز چک جھمرہ اور سرسید ٹاون کے رپورٹ ہوئے، اسپتال انتظامیہ تاحال ڈینگی کنٹرول کرنے کے دعووں میں ہے۔