Friday, March 29, 2024

فیصل آباد، ڈیرھ سال کے دوران نہر میں نہاتے درجنوں افراد ڈوب گئے

فیصل آباد، ڈیرھ سال کے دوران نہر میں نہاتے درجنوں افراد ڈوب گئے
July 18, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) نہر میں نہا کرگرمی دور بھگانے کا شوق کئی جانیں نگل گیا، فیصل آباد میں ڈیرھ سال کے دوران نہر میں نہاتے ہوئے درجنوں افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، مگر پولیس دفعہ 144 پر عملدرآمد نہ کرواسکی۔ آگ برساتے سورج کی تپش سے بچنے کے لیے نہر میں نہاتے ان منچلوں کو خبر نہیں، کہ کب ان کی کوئی ڈبکی، آخری ثابت ہو۔ پولیس نے نہر میں نہانے سے روکنے کے لیے دفع 144 تو لگائی مگر عملدرآمد نہ کروا سکی۔ رکھ برانچ، گوگیرہ برانچ، جھنگ برانچ سمیت چھوٹی بڑی نہروں پر گزشتہ سال 53 شہری ڈوب گئے جن میں سے 36 جاں بحق جبکہ رواں سال نہر میں نہانے کا شوق 18 جانیں نگل گیا، قانون کی عملداری میں پولیس افسران بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ گرمی میں اضافے کے ساتھ  نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہارنے والوں کی بڑھتی تعداد تشویشناک ہے، جبکہ متعلقہ اداروں اور والدین کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔