Thursday, May 2, 2024

فیصل آباد: ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل ، کمپنی نے خالی بندوق پکڑا رکھی تھی ، مقتول کے بیٹے کا الزام

فیصل آباد: ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل ، کمپنی نے خالی بندوق پکڑا رکھی تھی ، مقتول کے بیٹے کا الزام
March 17, 2017
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں فارمیسی پر ہونیوالی ڈکیتی میں قتل ہونیوالے سکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کیوں نہیں کی مقتول کے بیٹے نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سکیورٹی کمپنی والوں نے انہیں خالی بندوق پکڑا رکھی تھی گولیاں اس لئے نہیں دیں کہ ہر گولی کے استعمال پر اس کی قیمت گارڈ کی تنخواہ سے کاٹ لی جاتی تھی۔ تفصیلاتکےمطابق  جڑانوالہ روڈ پر فارمیسی پر تین روز قبل ہونیوالی ڈکیتی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے سکیورٹی گارڈ نے جان پر کھیل کر حق ادا کر دیا مسلح ڈاکوؤں کا دلیری سے مقابلہ کیا لیکن گولی نہ چلائی گئی۔  مقتول کے بیٹے نے اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا اور الزام عائد کیا کہ سکیورٹی کمپنی والوں نے انہیں خالی گن پکڑا رکھی تھی۔ سوگوار خاندان کا کہنا تھا کہ کمپنی والے ہر استعمال ہونیوالی گولی کی قیمت تنخواہ سے کاٹ لیتے مقتول جن کے مال وجان کی حفاظت کرتا خود ابدی نیند سو گیا انہوں نے بھی ہمارے صدمے کا مذاق اڑایا۔  تدفین کیلئے پچاس ہزار دینے کا اعلان کر کے دس ہزار دیکر چلتے بنے سکیورٹی گارڈز اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دوسری جانب انچارج سکیورٹی گارڈز میجر ریٹائرڈ امتیاز کا دعویٰ ہے کہ گارڈ کے پاس گولیاں تھیں، اسے لوڈ کرنے کا وقت نہیں ملا متاثرہ خاندان کو ایک لاکھ روپے اور بیوہ کو ہر ماہ تنخواہ بھی دیں گے۔