Friday, May 17, 2024

فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کالجز گزشتہ برس ترقیاتی کاموں سے محروم رہے ‏

فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کالجز گزشتہ برس ترقیاتی کاموں سے محروم رہے ‏
January 2, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز) تعلیم اور صحت کو فوقیت دینے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ سال سرکاری فیصل آباد  کے کالجز کے ساتھ کچھ اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا، ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کالجز میں ترقیاتی کام آٹے میں نمک کے برابر رہے جبکہ کالج سربراہان فنڈر جاری نہ ہونے پر ہاتھ ملتے رہ گئے۔ تعلیم کو عام کرنے کے دعوے  دھرے کے دھرے رہ گئے ، 2019 تعلیم کیلئے مایوسی کا سال رہا ۔ فیصل آباد ڈویژن کے 90  میں سے صرف 3  کالجز کیلئے ترقیاتی اسکیمیں منظور ہوئیں جبکہ شہر سمیت 5 تحصیلوں کے کالجز کو ایک روپیہ بھی نہ دیا اور پی ٹی آئی حکومت علم دوستی کا ثبوت نہ دے سکی، تعلیم کی شمع ماند پڑنے لگی مگر حکومتی ارکان اسمبلی اب بھی جاگتی آنکھوں میں خواب سجا رہے ہیں۔ سمندری کے دو اور گوجرہ کے ایک کالج کے علاوہ دیگر ستاسی کالجز کی انتظامیہ منہ تکتا رہ گئی ، ڈائریکٹر کالجز بھی مانتے ہیں کہ 10 سے زائد کالجز کیلئے فنڈز مانگے مگر کسی ایک کیلئے بھی منظوری نہ مل سکی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سال نو تعلیمی سطح پر کوئی اچھی خبر لائے گا یا پچھلے سال کی طرح محرومی ہی مقدر رہے گی۔ حکمرانوں کی جانب سے نظام تعلیم میں جدت لانے کے کھوکھلے دعوے کرنا بڑی بات نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئی عمل ہوتا بھی دیکھائی دے۔