Friday, April 26, 2024

فیصل آباد ڈویژن کیلئے ہائیکورٹ رجسٹری بنانے کے فیصلے پر وکلاء دست و گریباں

فیصل آباد ڈویژن کیلئے ہائیکورٹ رجسٹری بنانے کے فیصلے پر وکلاء  دست و گریباں
December 14, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد ڈویژن کیلئے ہائیکورٹ رجسٹری بنانے کے فیصلے پر وکلاء کے گروپ دوسرے روز بھی دست و گریباں رہے۔ وکلاء نے ایک دوسرے پر مکے بھی برسائے۔ مسلسل دوسرے روز بدمزگی پر سینئر وکلاء نے مداخلت کرتے ہوئے صدر امجد ملک اور سیکرٹری روحیل ظفر گروپ میں صلح کروا دی۔ صدر اور سیکرٹری بار نے ملکر جدوجہد کرنے کا عہد کیا ۔ دونوں گروپ ایک ہوئے تو وکلاء میں نیا جوش و ولولہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب سرگودھا میں وکلاء نے دوسرے روز بھی پی ایچ آفس پر دھاوا بولا اور گیٹ کو تورٹے ہوئے عمارت میں داخل ہو گئے اور سامان باہر نکلوا دیا جبکہ عملہ پر تشدد بھی کیا۔ وکلاء نے پی ایچ اے کی عمارت پر بینرز اور جھنڈے لگا دئیے۔ کہتے ہیں کہ اسے 2013ء میں ہائی کورٹ بنچ کی عمارت قرار دیا گیا تھا۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ ہائیکورٹ بنچ لے کر رہیں گے۔