Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد ، ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات ،وکلاء کی سر عام ہوائی فائرنگ

فیصل آباد ، ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات ،وکلاء کی سر عام ہوائی فائرنگ
January 12, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات کے دوران وکلاء نے اپنی نئی قیادت کا انتخاب کر لیا، نوید مختار گھمن صدر اور رانا شاہد منیر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، نتائج کا اعلان ہوتے ہیں وکلاء نے اس قدر ہوائی فائرنگ کی کہ علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا جبکہ  پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے انتخابات کے موقع پر سی پی او آفس  کے قریب کا علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا ، وکلاء نے قانون کی خوب دھجیاں بکھیریں، ایک کے بعد ایک وکیل نے اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا، شدید ہوائی فائرنگ سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار تھے جبکہ پولیس قانون شکنی کو روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بن رہی، جس پر آر پی او نے نوٹس لے لیا اور سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ بار میں جاری کردہ نتائج کے مطابق نوید مختار گھمن 2004 ووٹ لیکر صدر، رانا شاہد منیر 1101 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، نائب صدر کیلئے عظمیٰ سندھو اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے رانا خضر حیات نے کامیابی سمیٹی، رابعہ حبیب الرحمٰن لائبریرین منتخب ہو گئیں۔ الیکشن جیتنے والوں کو  ان کے حامیوں نے ہار پہنائے اور نعرے لگا کر فتح کا جشن منایا۔ دوسری جانب  ڈسٹرکٹ بار بھکر کے انتخابات میں عامر اسحاق صدر، عمران سکندر سیکرٹری، چنیوٹ میں جعفر حسین جعفری صدر اور سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔  شور کوٹ، پیر محل، ساہی وال، بھلوال، گوجرہ، شاہ پور، پپلاں اور دیگر تحصیلوں میں بھی بار عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا