Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد : ڈرائی پورٹ کی بندش کے خلاف برآمدی کمپنیوں کے ملازمین کا احتجاج

فیصل آباد : ڈرائی پورٹ کی بندش کے خلاف برآمدی کمپنیوں کے ملازمین کا احتجاج
July 7, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ کی بندش کے خلاف برآمدی کمپنیوں کے ملازمین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائی پورٹ کی تین ماہ سے بندش پر ایکسپوٹرز اور ڈرائی پورٹ پر کام کرنے والے مزدوروں نے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت اور کسٹم حکام کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈرائی پورٹ کی بندش کی وجہ سے ان کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا تھا ڈرائی پورٹ کو بند کر کے ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ کسٹم حکام کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پورٹ بند پڑا ہے بار بار مذاکرات کرنے کے باوجود ڈرائی کو نہیں کھول جا رہا ہے مظاہرین نے حکومت سے ڈرائی پورٹ  کی  بند ش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔