Monday, September 16, 2024

فیصل آباد: ڈاکو تھانیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار، لوٹ مار کرنے پر ڈاکو پکڑنے کی کوشش کی، علاقے کی ناکہ بندی

فیصل آباد: ڈاکو تھانیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار، لوٹ مار کرنے پر ڈاکو پکڑنے کی کوشش کی، علاقے کی ناکہ بندی
August 12, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ڈاکو تھانیدار کی پٹائی کر کے فرار ہو گئے۔ تھانہ منصورہ کے ایس ایچ او نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو پکڑنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے علاقےکی ناکہ بندی کر دی۔ ڈی گراؤنڈ کے علاقے میں تین ڈاکو راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ تھانہ منصورہ کے ایس ایچ او سعید بلوچ نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے سعید بلوچ کو دبوچ لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔