Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد : چودھری شیر علی کے صاحبزادے  عامر شیر علی بری طرح ہار گئے

فیصل آباد : چودھری شیر علی کے صاحبزادے  عامر شیر علی بری طرح ہار گئے
October 31, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے سب سے بڑے معرکے میں چودھری شیر علی کے صاحبزادےاپنی آبائی یونین کونسل میں سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق چودھری شیر علی کے فرزند عامر شیر علی رانا ثنااللہ کے گروپ کے امیدوار عاشق رحمانی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ عاشق رحمانی نے 2291ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل فیصل آباد کے متوقع میئر عامر شیر علی 2117ووٹ لے کر بری طرح ہارگئے ہیں ۔ عامر شیر علی کی شکست کے بعد رانا ثنا اللہ کے گروپ نے خوب جشن منایا اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا ۔