Saturday, April 27, 2024

فیصل آباد : پی ٹی آئی کارکن مبشرکی نمازجنازہ ادا ،عابدشیرعلی سمیت30سےزائدافرادکےخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد : پی ٹی آئی کارکن مبشرکی نمازجنازہ ادا ،عابدشیرعلی سمیت30سےزائدافرادکےخلاف مقدمہ درج
November 1, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں گزشتہ رات ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پر لواحقین نے دن بھر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا، پولیس نے وزیر مملکت عابد شیر علی رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل سمیت تیس سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کارکن مبشر کی نماز جنازہ سمندری روڈ پر ادا کی گئی جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، لواحقین کی جانب سے ہلاکت کے خلاف دن بھر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، جنہوں نے ٹائر جلاکر سمندری روڈ پر ٹریفک معطل کیے رکھی۔ پولیس نے مبشر کی ہلاکت کا مقدمہ وزیر مملکت عابد شیرعلی ممبر پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل سمیت تیس سے زائد افراد کے خلاف درج کرلیا، جن میں 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، عابد شیر علی پر الزام ہے کہ وہ اس قتل کی معاونت میں ملوث ہیں، پولیس نے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلانے اور باقی تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔