Friday, May 17, 2024

فیصل آباد، پی ٹو پولیو وائرس کیخلاف چوتھی مہم کا آغاز

فیصل آباد، پی ٹو پولیو وائرس کیخلاف چوتھی مہم کا آغاز
October 5, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پی ٹو پولیو وائرس کیخلاف محکمہ صحت نے چوتھی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ضلع بھر میں 5 روزہ پی ٹو انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او نے مہم کا افتتاح کیا۔ ضلع بھر میں 3 ہزار 333 ٹیمیں 13 لاکھ 81 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ فیصل آباد میں پی ٹی وائرس کیخلاف مہم 5 سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ محکمہ صحت کی 3 ہزار 333 ٹیمیں 13 لاکھ 81 ہزار بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے والدین کو پولیو ٹیموں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔