Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد: پٹرول پمپ تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 10افراد زخمی

فیصل آباد: پٹرول پمپ تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 10افراد زخمی
February 27, 2017

فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 10افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں دو بچے اور راہگیربھی شامل ہیں۔ تصادم کے بعد شہر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور بیشتر مارکیٹیں بند ہو چکی ہیں۔

ذرئع کے مطابق دونوں گروپوں میں پٹرول پمپ پر قبضے کے معاملے پر جھگڑا چل رہا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔