Saturday, September 7, 2024

فیصل آباد پولیس کا سرچ آپریشن، پانچ اشتہاریوں سمیت اٹھائیس ملزم گرفتار

فیصل آباد پولیس کا سرچ آپریشن، پانچ اشتہاریوں سمیت اٹھائیس ملزم گرفتار
January 17, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ اشتہاریوں سمیت اٹھائیس ملزم گرفتار کر لئے۔ پولیس نے فیصل آباد کےعلاقے لائل پور ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، لاری اڈہ سمیت مختلف ہوٹلوں اور ہاسٹلز کی چیکنگ کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے پانچ اشتہاریوں سمیت اٹھائیس ملزم گرفتار کر لئے۔ پولیس کے مطابق متعدد افراد کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں۔