Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد: پولیس لائن میں شہید کانسٹیبلز کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

فیصل آباد: پولیس لائن میں شہید کانسٹیبلز کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
January 14, 2017

فیصل آباد (92نیوز) گزشتہ روز فیصل آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں کانسٹیبلز خالد اور نسیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار خالد اور نسیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں سی پی اوافضال احمد سمیت تمام ٹاونز کے ایس پیز اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی، شہداء کی عظیم خدمات پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایس پی مدینہ ٹاون ملک ظفر جمیل نے ملزمان کو جلدازجلد پکڑنے کی یقین دہانی کروا دی۔ نماز جنازے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثاء نے بھی شرکت کی اور اپنے پیاروں کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ملت ٹاون میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں ارادہ قتل، دہشت گردی اور قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔