Friday, May 17, 2024

فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم فور پر ٹال پلازہ کا مسئلہ ایک ماہ بعد بھی جوں کا توں

فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم فور پر ٹال پلازہ کا مسئلہ ایک ماہ بعد بھی جوں کا توں
December 3, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم فور پر ٹال پلازہ کا مسئلہ ایک ماہ بعد بھی جوں کا توں ہے۔ وزارت مواصلات نے شہریوں، ارکان اسمبلی اور تاجروں کا احتجاج بھی نظرانداز کر دیا۔

جماعت اسلامی، ارکان اسمبلی اور تاجروں کی جانب سے غیر ضروری ٹول پلازے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن وزارت مواصلات اور دیگر ذمہ داران نے سنی ان سنی کر دی۔ حکومت کی نظراندازی پر تاجروں نے بھی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

تاجروں نے تجویز دی ہے کہ موٹرے وے کے تمام ٹول پلازے کمپیوٹرائزڈ ہیں اور کمپیوٹر سلپ کے ذریعے کوئی بھی گاڑی جب موٹروے سے اترے تو کمپنیاں اپنے اپنے حصے کا ٹیکس آن لائن تقسیم کریں لیکن خدارا عوام کی اس ٹول پلازے سے جان چھڑائیں۔