Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد: پنجاب رنگ میلے میں فنکاروں کی خوبصورت پرفارمنس

فیصل آباد: پنجاب رنگ میلے میں فنکاروں کی خوبصورت پرفارمنس
November 19, 2016

فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں پنجاب کے ثقافتی رنگوں کی بہار آئی، پنجاب رنگ میلے میں نئی نسل کو اقداراورصوفی کلام سے روشناس کروایا گیا۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں سجا پنجابی رنگ میلا جہاں سروں اور رقص کے تال میل نے ایسا سماں  باندھا کہ ہر کوئی جھوم اٹھا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے اور جھومر پارٹی کے تھرکتے پیروں پر نظریں جم سی گئیں۔

بانسری کی مدھر آواز سے فضا معطر ہوگئی، طبلہ سازوں کی برق رفتاری نے میلے میں ساز بکھیردیئے، پنجابی ٹپے ماہئے گانے والے فنکار بھی سٹیج کورونق بخشتے رہے، شاقین کا کہنا تھا ایسے تہوار نوجوان نسل کوثقافت کے قریب لیجاتے ہیں

ماں بولی زباں کے فروغ کے لئے سجائے گئے پنجاب رنگ میلے میں بانسری کی دھنوں اور پنجابی ثقافت نے سرمئی شام کو اور بھی رنگیں بنا دیا۔