Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد ، پسند کی شادی کرنیوالے نوجوانوں کو لڑکی کے بھائیوں نے تشدد کانشانہ ‏بنادیا

فیصل آباد ، پسند کی شادی کرنیوالے نوجوانوں کو لڑکی کے بھائیوں نے تشدد کانشانہ ‏بنادیا
April 25, 2019

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد  میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو لڑکی کے بھائیوں نےاغواء کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو بناتے رہے۔

تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

فیصل آباد  کے محلہ نصیر آباد میں پسند کی شادی نوجوان کیلئے جرم بن گئی، جسے لڑکی کے بھائیوں نے اغواء کرکے ایک کمرے میں بند کر دیا ۔

ملزموں نے نوجوان کو مرغا بنا کر تو کبھی باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے، نوجوان نے چیخ چیخ کر رحم کے بھیک بھی مانگے اور معافی بھی مانگتا رہا۔

متاثرہ نوجوان ندیم نے ایک سال قبل ملزمان کے بہن سائشہ سے پسند کی شادی کی تھی۔