Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد : پاورلومز مالکان کا مزدور یونین کی طرف سے ماہانہ بھتہ وصول کرنے کے خلاف احتجاج

فیصل آباد : پاورلومز مالکان کا مزدور یونین کی طرف سے ماہانہ بھتہ وصول کرنے کے خلاف احتجاج
August 10, 2015
فصیل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے پاور لومز مالکان نے ضلع کونسل چوک میں احتجاج کیا جن کا مطالبہ تھا کہ مزدور یونین کے کارندے ان سے ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا جینا دو بھر ہو چکاہے۔ تفصیلات کےمطابق ضلع کونسل چوک میں کارخانوں کے مزدوروں کا مالکان کے خلاف تو اکثر احتجاج ہوتا ہے آج یہاں پر سراپا احتجاج ہیں فیکٹری مالکان وہ بھی اپنے امزدوروں کے خلاف ۔ جن کا کہنا ہے کہ ایک مزدور یونین نے ان کا کاروبار تباہ کرکے رکھ دیا ہے، جو مالک انہیں بھتہ نہیں دیتا اس کا کارخانہ بند کرادیا جاتا لیکن افسوس کہ پولیس بھی اس معاملے میں کچھ نہیں کر رہی۔ مظاہرین نے چوک میں دھرنا بھی دیا اور ٹائر جلاکر کئی گھنٹے ٹریفک بھی معطل کیے رکھی مظاہرین کی اس موقع پر راہگیروں سے جھڑپیں بھی جاری رہیں۔ فیکٹری مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف سرگرم بھتہ خوروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے وگرنہ صنعتی شہر کا انڈسٹری کا پہیہ جام ہو کر رہ جائے گا۔