Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد ، پاور لومز مالکان ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے

فیصل آباد ، پاور لومز مالکان ایک بار پھر سڑکوں  پر نکل آئے
January 15, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) وفاقی و صوبائی حکومت نے فیصل آباد میں پاور لومز مالکان کی بدحالی سے آنکھیں پھیر لیں ۔ مطالبات منظور نہ ہونے پر پاور لومز مالکان ایک بار پھر احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے ۔ مالکان کہتے ہیں کہ آج تک حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جبکہ رہی سہی کسر متعلقہ ادارے پوری کر رہے ہیں ۔

احتجاج میں شریک پاور لومز مالکان کا کہنا تھا کہ صنعتی شہر کی حالیہ صورتحال کا حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ، جبکہ ایف بی آر، پنجاب ریونیو اتھارٹی، لیبر اور سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نوٹسز اور بے جا جرمانوں کے زریعے رہی سہی کسر بھی پوری کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے سوتر مارکیٹ میں دھاگے کی قیمت پر اجارہ داری کے نظام کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

حکومت کے خلاف پاور لومز مالکان کا یہ کوئی پہلا احتجاج نہیں ، بلکہ اس سے قبل بھی انڈسٹری کی تباہ حالی پر کئی بار آواز بلند ہوئی، مگر اقتدار کے اعلی ایونوں تک پہنچنے سے قبل ہی دب گئی۔