Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد : پاور لومز مالکان اور مزدوروں کے درمیان تنازع حل ہو گیا

فیصل آباد : پاور لومز مالکان اور مزدوروں کے درمیان تنازع حل ہو گیا
March 13, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں پاور لومز مالکان اور مزدوروں کے درمیان جاری تنازع حل ہو ہی گیا۔ چونتیس دن بعد پاور لومز پر لگے تالے بھی کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاور لومز کے مزدور کبھی لاہور مارچ کی دھمکی دے رہے تھے‘ کبھی ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا اور کبھی احتجاجی ریلیاں نکال رہے تھے۔ مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ پاورلومز کی صفائی کے لیے الگ سے افراد کو بھرتی کیا جائے اور بند پاورلومزکو کھولا جائے مگر بالآخر انتظامیہ پاور لومز مالکان اور مزدوروں کے درمیان تنازع کو حل کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے اور بند پارولومز کھول دی گئی ہیں۔ پاورلومز مالکان، مزدوروں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے مطابق ہفتے میں تین روز مزدور مشینوں کی صفائی کریں گے جبکہ مالکان ورکرز، سوشل سکیورٹی کارڈزکے اجراءاور برطرف کارکنوں کو بحال کرنے پر رضا مند ہو گئے۔ پاورلومز دوبارہ کھلنے پر مزدوروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ چونتیس روز کے بعد پاورلومز میں مزدوروں نے کام شروع کر دیا ہے۔ پاورلومز کی بندش کی وجہ سے مزدوروں کے ساتھ ساتھ مالکان کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔