Friday, March 29, 2024

فیصل آباد پارکنگ کمپنی چارسال میں کوئی منصوبہ متعارف نہ کراسکی

فیصل آباد پارکنگ کمپنی  چارسال میں کوئی منصوبہ متعارف نہ کراسکی
August 29, 2018
فیصل آباد( 92 نیوز)فیصل آباد میں پارکنگ نظام بہتر بنانے کیلئے قائم کی جانے والی ایف ایس پارکنگ کمپنی ناکامی سے دوچار ہو گئی ، کمپنی اپنے قیام کے چار سال بعد بھی کوئی منصوبہ متعارف نہ کرا سکی، پارکنگ کی جگہ سکیورٹی کیمرے لگائے نہ کنٹرول روم بنایا گیا ، ای ٹکٹنگ کا نظام بھی متعارف نہیں کرایا جا سکا۔ ایف ایس پارکنگ کمپنی پارکنگ نظام بہتر بنانے کیلئے بڑے بڑے دعوے لیکر آئی لیکن نتیجہ صفر رہا ، کمپنی 2014ء سے لیکر اب تک کوئی ایک منصوبہ بھی متعارف نہ کرا سکی، پارکنگ اسٹیڈز پر سکیورٹی کیمرے نصب ہوئے نہ ہی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بنایا گیا۔ شہر میں پارکنگ کیلئے ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کروانے کی دعوے بھی کئے گئے  یہاں تک کہ کمپنی پارکنگ نظام کی بہتری کیلئے سائٹس کو بھی ڈویلپ نہیں کیا جا سکا ، انتظامیہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نظر آتی ہے  مگر شہریوں کی رائے کچھ مختلف ہے ۔ کمپنی کی کارکردگی کو افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کے اخراجات پورے کرنے تک محدود رکھا گیا ہے ، شہر میں پارکنگ نظام کو بہتر بنانے کی دعوے دار ایف ایس پارکنگ کو بنے پونے چار سال کا عرصہ ہو گیا لیکن تاحال کمپنی کی جانب سے جدید پارکنگ سسٹم متعارف نہیں کرایا جا سکا۔