Tuesday, April 16, 2024

فیصل آباد : ٹیکس ایمنسٹی کو تجارتی اور صنعتی حلقوں میں پذیرائی

فیصل آباد : ٹیکس ایمنسٹی کو تجارتی اور صنعتی حلقوں میں پذیرائی
January 2, 2016
فیصل آباد(92نیوز)ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو فیصل آباد کے تجارتی و صنعتی حلقوں نے مثبت قرار دیا ہےان کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتی ہے تو اس طرح کے اقدامات ہی کرنا چاہئیں۔ تفصیلات کےمطابق حکومت ود ہوڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تو تاجر برادری کو رام نہ کر سکی مگر اب رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سیکم کا اعلان کر کے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش ضرور کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے چونکہ تجارتی حلقوں نے اس عمل کو مثبت قرار دیا ہے۔ حکومت کی اس سکیم سے دس سال تک ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے تاجر فائدہ اٹھا سکیں گے یہی وجہ ہے کہ تاجر بھی اس سکیم کے فیصلے کو بہتر قرار دے رہے ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس تو لینا ہی ہے تو اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں مگر کچھ تاجر اس سکیم کو صرف بڑے تاجروں کی سیکم قرار دیتے ہیں۔ ایسے کاروباری حضرات جو بڑے پیمانے پر کاروبار تو کرتے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ان کی جانب سے سکیم پر ضرور غور کیا جا رہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے  پیش کردی رضاکارانہ ٹیکس سکیم پر صنعتی اور تحارتی حلقوں کی جانب سے ردعمل تو مثبت طور پر سامنے آیا ہے مگر اب دیکھنا ہے کہ اس سکیم سے فائدہ کس حد تک اٹھایا جاتا ہے۔