Saturday, May 18, 2024

فیصل آباد: ٹی وی دیکھنے کی سزا، مالکن نے گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بال کاٹ دیئے

فیصل آباد: ٹی وی دیکھنے کی سزا، مالکن نے گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بال کاٹ دیئے
January 5, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں ٹی وی دیکھنے پر مالکن نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال کاٹ دیئے۔ 11 سالہ ملازمہ ملتان کے علاقہ بوسن روڈ کی رہائشی ہے۔ ملتان کے علاقہ بوسن روڈ کی رہائشی 11 سالہ علشباء فیصل آباد میں 2ماہ قبل زہرہ نامی خاتون کے گھر کام کرتی تھی۔ ٹی وی دیکھنا علشباء کیلئے گناہ بن گیا اور زہرہ نے 11 سالہ بچی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سر کے بال کاٹ دیئے۔ علشباء کے والد عبدالرحمن کا کہنا ہے اس کی بچی کی حالت انتہائی تشویشناک تھی جب وہ اسے ملتان لے کر آیا۔