Friday, May 17, 2024

فیصل آباد ٹونی گینگ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

فیصل آباد ٹونی گینگ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی
February 2, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد  کے علاقے ٹھیکری والاکے ٹونی گینگ کے تشدد کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹونی گینگ ملزمان نے نوجوان کو اغوا کیا اور کھیتوں میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ فوٹیج میں ملزمان شہری کو ہنٹر اور جوتوں سے مارتے نظر آرہے ہیں دوسری جانب ملزمان کے خوف سے اہل علاقہ بیان بھی نہیں دے رہے۔ تشدد کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ٹونی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار بھی کررکھا ہے۔