Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد ، ٹریول ایجنٹ عمرہ زائرین کے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

فیصل آباد ، ٹریول ایجنٹ عمرہ زائرین کے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
May 26, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں ٹریول ایجنٹ سو سے زائد عمرہ زائرین کے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔ فیصل آباد میں عمرہ کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹا جانے لگا۔ متاثرین نے ارشد مارکیٹ جھنگ بازار میں واقع ٹرویل ایجنسی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا آج عمرے کے لیے روانگی تھی لیکن ٹکٹس منسوخ کروا دیئے گئے اور ابھی تک ویزے  بھی نہیں بن پائے۔ احتجاج کے دوران عملہ دفتر کھلا چھوڑ کا بھاگ نکلا۔ مظاہرین نے ایف آئی اے سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے ان کے پیسے واپس لوٹائے جائیں۔ انہوں نے پائی پائی جوڑ کر عمرہ کے لئے رقم کا انتظام کیا تھا۔