Friday, May 17, 2024

فیصل آباد : ٹرین حادثہ میں جاں بحق انجن ڈرائیور کی میت آبائی گھر پہنچا دی گئی

فیصل آباد : ٹرین حادثہ میں جاں بحق انجن ڈرائیور کی میت آبائی گھر پہنچا دی گئی
July 2, 2015
فیصل آباد(92نیوز)گوجرانوالا میں ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے انجن ڈرائیور محمد ریاض کی میت اس کے آبائی گھر فیصل آباد پہنچادی گئی ہے جبکہ ریاض کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کرب و غم میں ڈوبہ یہ ہے محمد ریاض کا خاندان،، جن کو حادثہ کی اطلاع ملی تو یہ لمحات ان کے لیے گزارنا مشکل تھے،، تھوڑی ہی دیر بعد جب ریاض کی ہلاکت کی خبر ملی تو جیسے قیامت ہی ٹوٹ پڑی۔ حادثے کا شکار ہونیوالی ٹرین پنوں عاقل سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے فیصل آباد اسٹیشن پر پہنچی تو شفٹ کی تبدیلی کی صورت میں ڈرائیور محمد ریاض اور اسسٹنٹ ڈرائیور فیاض احمد ٹرین کے ساتھ روانہ ہوئے، مگر کسی کو کیا خبر تھی کہ یہ ان کی زندگی کا آخری سفر تھا۔ اسسٹنٹ ڈرائیور فیاض احمد کی سلامتی کی اطلاع پا کر اس کے گھر والے مطمئن تو ہوئے لیکن محمد  ریاض کی موت نے انہیں بھی غم زدہ کیا، ڈرائیور محمد ریاض نے پسماندگان میں بیوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ ریاض کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، اس کی موت پر صرف اہلخانہ ہی نہیں اہل علاقہ بھی غم میں مبتلا ہیں۔