Tuesday, April 23, 2024

فیصل آباد ، ووٹرز نے سابق ایم این اے میاں منان کو گھیرلیا

فیصل آباد ، ووٹرز نے سابق ایم این اے میاں منان کو گھیرلیا
July 11, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں 5 سال اقتدار کے مزے لوٹنے  والے ن لیگی امیدوار میاں منان کو کارنر میٹنگ کے دوران کارکنوں نے گھیرلیا، تندو تیز سوالات پر لیگی امیدوار سیخ پا ہو  گئے اور ووٹر کو گالی دے دی، ووٹرز کا کہنا تھا کہ آپ پانچ سال اقتدار میں رہنے کے باوجود ایک قبرستان تک نہیں بنا سکے۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے 109 سے ن لیگی امیدوار میاں منان  ووٹرز کے نرغے میں آگئے، مانانوالہ میں کارنر میٹنگ کے دوران ایک ووٹر نے سوال کیا کہ آپ نے 5 سال تک حکمرانی کے باوجود علاقے کے لیے قبرستان تک نہیں بنایا،  دوسرے علاقوں کے لوگ اپنے قبرستان میں مردہ بھی دفنانے نہیں دیتے۔ ووٹر کے سوال پر لیگی امیدوار میاں منان ایسے سیخ پا ہوئے کے گالی دے ڈالی، کہنے لگ آپ نے ایک بار بھی مجھے قبرستان کا نہیں کہا،ووٹ نہیں دینا تو نہ دیں لیکن مجھ سے زیادہ سمجھدار بننے کی کوشش بھی نہ کریں۔ ووٹرز میں آنے والے شعور کے بعد انتخابی امیدواروں کو نہ صرف مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اب تو وہ اپنے علاقوں میں نکلنے سے بھی کترا رہے ہیں۔