Monday, September 16, 2024

فیصل آباد: وفات کے ڈیڑھ ماہ بعد ریٹائرمنٹ مل گئی

فیصل آباد: وفات کے ڈیڑھ ماہ بعد ریٹائرمنٹ مل گئی
April 30, 2017
فیصل آباد(92نیوز)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سینتیس سال ملازمت کرنیوالے افسر کو وفات کے ڈیڑھ ماہ بعد ریٹائرمنٹ مل گئی،، محمد اسماعیل نے طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل ریٹائرمنٹ مانگی تھی لیکن کسی نے توجہ نہ دی اب متوفی کے بیٹے کو میڈیکل کی بیناد پر ریٹائرمنٹ کرنے کا نوٹیفکیشن تھما دیا گیا ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے ریٹائرمنٹ کی تاریخ وفات سے قبل کی درج کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق محمد اسماعیل نے فارم سپرنٹنڈنٹ کے طور پر زرعی یونیورسٹی میں اپنی زندگی کے سینتیس سال دئیے مگر صلہ یہ کہ حالت بگڑنے پر اسے درخواست کے باوجود میڈیکل ریٹائرمنٹ نہیں دی گئی اور چند روز بعد ان کا انتقال ہو گیا یونیورسٹی انتظامیہ کو اسکی وفات کے ڈیڑھ ماہ بعد یاد آیا اور اسے اس کی وفات سے چند روز قبل کی تاریخ سے میڈیکل ریٹائرمنٹ دے دی۔ متوفی کے بیٹے اختر اسماعیل نے الزام عائد کیا کہ جب ان کے والد ٹھیک نہیں تھے تو کسی نے حال تک نہ پوچھا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک ایماندار افسر کی جان بچانے کی کوشش نہیں کی البتہ پیسے بچانے کی فکر میں ریٹائرمنٹ منظور کر دی جبکہ وفات کے بعد بذریعہ درخواست انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔  دوسری جانب سے زرعی انتظامیہ کے اس  انوکھے فیصلے پر محمد اسماعیل کے بیٹے نے ایج ای سی، حکومت پنچاب  اور ڈی سی کو شکایت کر دی ہے۔