Monday, September 16, 2024

فیصل آباد: وزیراعلیٰ نے اربوں روپے لاگت کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا  

فیصل آباد: وزیراعلیٰ نے اربوں روپے لاگت کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا  
April 15, 2017
فیصل آباد(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد میں میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا میٹروبس منصوبہ شروع کرنے اور آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا، مخالفین کو منصوبوں پر تنقید کرنے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے دورے کا آغاز سمندری سے کیا جہاں انہوں نےدہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے انسپکٹر فدا حسین کی بیوہ اور بیٹیوں سے اظہار تعزیت کیا اور امدادی چیک دیا ۔ خادم اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن اسپتال کے فیز ون اور زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے گرلز ہاسٹل کا افتتاح بھی کیا بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب میں وہ مخالفین پر خوب برسے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب یہ قوم زخم خوردہ ہے اس سے مزید مذاق نہ کریں اگر سی پیک اور گوادر کے منصوبے انکے تھے تو سنگ بیناد رکھنا کیوں بھول گئے،، احتجاجی سیاست نے معیشت اور سیات دونوں کو تباہ کر دیا ہے۔ میٹرو کو جنگلا بس کہہ کر انسانیت کی تذلیل نہ کی جائے۔ انہوں نے فیصل آباد میں میٹرو اور آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے فرنچ واٹر پراجیکٹ، جھال فلائی اوور، انڈر پاس اور خدمت سنٹر کا بھی افتتاح کیا وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری شیر علی سے اختلافات ختم ہونے پر ان کے گھر گئے اور دوپہر کا کھانا بھی ان کے ساتھ کھایا دن بھر وزیر اعلیٰ کے ساتھ رہنے والے رانا ثناء اللہ اس موقع پر موجود نہ تھے۔