Friday, March 29, 2024

فیصل آباد : وزیراعظم نے 40 میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

فیصل آباد : وزیراعظم نے 40 میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
September 3, 2016
فیصل آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے فیصل آباد میں چالیس میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کول پاور پراجیکٹ منصوبہ توانائی کی پیداوار میں خودکفالت اور بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ چالیس میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا یہ منصوبہ ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ فیصل آباد کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ ستارہ کیمیکل انڈسٹریز صنعتی شعبے میں اپنی نوعیت کا بڑا گروپ ہے۔ توانائی منصوبے کیلئے جگہ بھی ستارہ کیمیکلز نے فراہم کی ہے۔ خیال رہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے جہاں حکومت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے وہیں پرائیویٹ شعبہ بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔