Saturday, May 18, 2024

فیصل آباد: واسا فیکٹریوں کے چورانوے فیصد آلودہ پانی کو صاف کرنے میں نا کام

فیصل آباد: واسا فیکٹریوں کے چورانوے فیصد آلودہ پانی کو صاف کرنے میں نا کام
December 6, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود واسا فیکٹریوں کے چورانوے فیصد آلودہ پانی کو صاف کرنے میں نا کام ہے جس سے پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے دریا برد ہونے سے پانی کی آلودگی بڑھ رہی ہے۔
فیصل آباد شہر میں روزانہ 350 ملین گیلن ویسٹ واٹر کا اخراج ہوتا ہے۔
20 ملین گیلن پانی ٹریٹ جبکہ دیگر 330 ملین گیلن پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے دریا برد ہو رہا ہے اور واسا صرف ایک ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے 6 فیصد پانی ٹریٹ کر رہا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بل منظوری کے باوجود واسا مزید ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگا سکا اور فیکٹریوں کا آلودہ پانی دریا میں گرنے سے پانی کی آلودگی میں اضافہ ہو گیا۔
اس حوالے سے واسا حکام نے کہا کہ فیصل آبادۛ میں 150 ملین گیلن روزانہ ٹریٹ کرنے والا ایک پلانٹ جلد لگا دیا جائیگا۔