Friday, April 26, 2024

فیصل آباد: وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی نے اپنوں کو ہی نوازنا شروع کر دیا

فیصل آباد: وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی نے اپنوں کو ہی نوازنا شروع کر دیا
March 2, 2017
فیصل آباد(92نیوز)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اندھیر نگری چوپٹ راج،وائس چانسلر خود تو دس سال سے عہدے پر براجمان ہیں ہی مگر ریٹائرڈ پروفیسرز کو ہی دوبارہ مضامین ماہرکےطور پر تعینات کرکے ماہانہ لاکھوں روپے دئیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار خان 2007 سے وی سی کے عہدے پر براجمان ہیں دو بار مدت ملازمت میں توسیع کے بعد تیسری مرتبہ وائس چانسلر کا منصب عارضی طور پر سنبھال رکھا ہے، بات صرف ان کی اپنی موجوں تک نہیں موصوف نے اپنے خاص لوگوں کو بھی نواز رکھا ہے،ریٹائرڈ پروفیسرز کو مضامین ماہر تعینات کرکے انہیں ماہانہ لاکھوں روپے دئیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اقبال ریٹائرڈ ڈین ایگری انجنئیرنگ  ڈاکٹر محمد شفیع، ڈاکٹر محمد رفیق ریٹائرڈ چیئرمین ایریگیشن ، رانا بشیر سابق اکاونٹس افسر ،رانا ظفر سابق پرنسپل افسر پاور ہاؤس اور رانا عبد السلام ریٹائرڈ پروفیسر اور موجودہ پرنسپل وہاڑی کیمپس کے طور پر کام کر رہےہیں، ایچ ای سی کا واضح قانون ہے کہ ریٹائرڈ پروفیسرز انتظامی عہدے پر کام نہیں کرسکتے مگر وی سی ڈاکٹر اقرار کو شاید ان قوانین کی کوئی پروا نہیں۔ ملازمت کے مستحق دوسرے افراد کو نظرانداز کرنے والے وائس چانسلر رانا اقرار احمد نے برادری کا بھی خوب خیال رکھا، اور ان کی منطق دیکھیں کہتے ہیں کہ یہ تمام پروفیسر بہترین کام کرنے والے ہیں اسی وجہ سے انکی خدمات دوبارہ لی گئی ہیں۔