Friday, April 26, 2024

فیصل آباد ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی طالبات نے شہر کی دیواروں کو رنگوں سے بھر دیا

فیصل آباد ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی طالبات نے شہر کی دیواروں کو رنگوں سے بھر دیا
February 28, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) کینوس پہ رنگوں کا کھیل تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا لیکن فیصل آباد میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی طالبات نے شہر کی دیواروں کو رنگوں سے بھر دیا۔ فیصل آباد نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی طالبات نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا بیڑا اٹھا لیا۔ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے رنگوں کے حسین امتزاج سے طالبات نے جھمرہ روڈ پر دیواروں کو مختلف تخیلاتی خاکوں سے رنگ دیا۔ ذہنی تخلیقات کو حقیقت کا روپ ملا تو تصاویر بھی بولنے لگیں۔ طالبات نے موجودہ دور کے فیشن سے ہم آہنگ خاکوں کے ساتھ پنجاب کی ثقافت کو بھی خوب اجاگر گیا جسے شہری بھی داد دیتے نظر آئے۔ مقابلے میں شامل ہر کسی کی خواہش تھی کہ اس کی تصویرکو سب سے زیادہ پزیرائی ملے۔ کینوس کی بجائے دیواروں پر منظر کشی کا انوکھا تجربہ طالبات کا مصوری کی جانب رجحان بڑھانے کے ساتھ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی بن گیا۔