Friday, May 10, 2024

فیصل آباد، نیا موآنہ منڈی میں جانوروں کی انٹری فیس وصول کی جانے لگی

فیصل آباد، نیا موآنہ منڈی میں جانوروں کی انٹری فیس وصول کی جانے لگی
July 9, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد کی نیا موآنہ منڈی میں بڑے جانور کی فی کس پانچ سو اور چھوٹے کی ایک سو روپے داخلہ فیس وصول کرنے پر بیوپاری پھٹ پڑے، کہتے سہولیات نام کی کوئی چیزنہیں، پھرفیس کس بات کی دیں۔

منڈی میں جانور لانے ہیں تو انٹری فیس ادا کرو ، جی سرکار فیصل آباد کی ماڈل کیٹل مارکیٹ نیا موآنہ کا اپنا اصول،بیل گائے اونٹ کی فی کس انٹری فیس پانچ سو روپے جبکہ چھوٹے جانوروں پر 100 روپے وصول کیے جا رہے ہیں ،بیوپاریوں نے تو شکایات کے انبار لگا دیے۔

مرکزی گیٹ پرمنڈی انتظامیہ اور بیو پاریوں کی ہروقت تو تو میں میں اور بحث و تکرار،بات بڑھتے بڑھتے اکثر بڑھ بھی جاتی ہے۔

بیوپاری کہتے ہیں نہ جانوروں کو نہلانے اور پانی پلانے کی سہولیات، نہ رات کے وقت روشنی کا مناسب انتظام ، سکیورٹی نہ ہونے سے اکثرجانوربھی چوری ہو جاتے ہیں لیکن منڈی انتظامیہ کو توبس کمائی سے غرض ہے ،پارکنگ فیس الگ سے وصولی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ ماڈل منڈی ٹھیکے پرہے اس لیے فیس ادا کرنا ہو گی،جبکہ شہرمیں لگنے والی دیگر دس منڈیوں میں انٹری مفت ہوگی۔