Sunday, May 19, 2024

فیصل آباد : نجی ہوٹل میں منفرد اور جدید ملبوسات کی نمائش

فیصل آباد : نجی ہوٹل میں منفرد اور جدید ملبوسات کی نمائش
April 24, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں منفرد اور جدید ملبوسات کی نمائش ہوئی جہاں خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے نئے سیزن کے رنگوں اور ڈئزائنز کو متعارف کرایا گیا۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں لان کے دیدہ زیب ڈئزائنز کی نمائش منعقد ہوئی جہاں خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پرواک کرتے ہوئےجلوے بکھیرے تو حاضرین بھی جھوم اُٹھے، جدید لبادوں میں چارٹ شرٹس، لانگ شرٹس اور دیگر منفرد ڈئزانزخواتین میں خاصے مقبول ہوئے۔ گرتے ہیں شہسوار میدانِ جنگ میں یہی کچھ ہوا ہائی ہیل پہنے ریمپ پر قدم بڑھاتی اس ماڈل کے ساتھ بھی،، پاوں پھسلا تو گر پڑیں،، مگر ہمت و حوصلے کے بعد پھرسے اُٹھ کھڑی ہوئی،، ماڈلزنے بھی اس طرح کی تقریبات کو خوب سراہا مشرقی فن پارے ہوں یا مغربی پہناوے ہر ایک لباس کی خاص انفرادیت نے حاضرین کے دل موہ لئیے شوخ چینچل مگر ادائیں لاجواب ماڈلز نے مختلف قسم کے ملبوسات پہنے ریمپ پر ایسی واک کی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔