Wednesday, May 1, 2024

فیصل آباد: نجی کلب کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر ڈاگ شو کا انعقاد

فیصل آباد: نجی کلب کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر ڈاگ شو کا انعقاد
January 7, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں نجی کلب کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے کتوں کی خوب خاطر تواضع بھی کی گئی جبکہ جیتنے والے مالکان نے ملنے والی خوشی کو پالتو جانوروں کی وفاداری کا ثمر قرار دے دیا۔
آکیرہ، ڈفنی، آئفہ، آمی ووم ، میگی اور بیلہ، یہ نام سن کر آپ کو یوں لگے گا کہ جیسے گوروں دیس میں پہنچ گئے لیکن یہ مقابلہ حسن میں شریک کتوں کے نام ہیں جنہیں مالکان نے خوب ناز و نخروں سے پالا ہے۔
اتراتی چال ،بھوری آنکھیں، اور پرکشش جسامت آج انکی جیت کی ضامن ہو گی۔
مالک بھی ریمپ پر بھیجنے سے پہلے آپنے پالتو جانوروں کو خوب سے خوب تر بنا رہے ہیں کیونکہ انکے جانور کی جیت ہی درحقیقت مالک کی جیت ہو گی۔
دوسری جانب یوکرائن سے آنے والے منصفین بھی ایک ایک جانور کی چال ، خدوخال کا بخوبی جائزہ لیتے ہوئے ماہرانہ انداز میں نمبروں سے نواز رہے ہیں۔
کتے پالنے کے شوقین افراد نہ صرف اس مقابلے سے محظوط ہو رہے ہیں بلکہ ان کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائی جا رہی ہیں۔
جرمن شیفرڈ نسل کے یہ کتے دیکھنے میں تو خونخوار ہیں مگر آج کے مقابلے میں انکا خوبصورت جسم اور چال ڈھال جیت کی ضامن ہو گی۔