Monday, May 6, 2024

فیصل آباد، ن لیگی رہنماؤں نے قافلے لاہور لیجانے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی

فیصل آباد، ن لیگی رہنماؤں نے قافلے لاہور لیجانے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی
July 12, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی دھڑے بندی کےباعث سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبال کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ، لیگی رہنماؤں نے قافلے لاہور لے جانے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی ، سابق وزراء عابدشیرعلی، رانا ثناءاللہ، طلال چودھری انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی ڈھڑے بندی نے اپنے ہی قائد کے گلے پڑنے لگی، یہاں تک کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ، کوئی امیدوار بھی اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے لاہور جانے پر تیار نظر نہیں آ رہا  ۔ ستم ظریفی یہ کہ پارٹی ٹکٹ پر منتخب ہونے اور وزارتوں کے مزے لوٹنے والوں نے بھی منہ موڑ لیا ، عابد شیرعلی، رانا ثناءاللہ اور طلال چوہدری سمیت سبھی تیاریاں چھوڑ کر اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ، لیگی رہنما قافلے لاہور لے جانے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔ قافلے کب اور کس جگہ سے روانہ ہوں گے  کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے، کارکن تذبذب کا شکار ہیں تو لیگی رہنما آپس کی چپقلش میں الجھے اور لاہور روانگی بارے چپ سادھے ہوئے ہیں۔ فیصل آباد کے مقامی رہنماؤں نے بھی مرکزی قیادت کی فون کالز سننا بند کر دی ہیں ، بیشتر مقامی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز نے موبائل فون آف کر دیئے ۔