Sunday, May 12, 2024

فیصل آباد، ن لیگ ورکرز کنونشن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن خلاف ورزی پر 2500 افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد، ن لیگ ورکرز کنونشن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن خلاف ورزی پر 2500 افراد کیخلاف مقدمہ درج
December 6, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2500 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فیصل آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2500 افراد کے خلاف تھانہ سرگودھا روڈ میں پولیس کے مدعیت میں مقدمہ درج ہوا، مقدمے میں کہا گیا کہ کریسنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں ن لیگ کی جانب سے پابندی کے باجود شہریوں کو بڑی تعداد کو ایک جگہ پر اکٹھا کرکے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ ورکرز کنونشن میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور اویس لغاری نے شرکت کی تھی جبکہ ضلعی ن لیگی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی ورکر کنونشن میں شامل تھے، تاہم پولیس کی جانب سے مقدمے میں کسی بھی فرد کو نامزد نہیں کیا گیا۔