Sunday, May 12, 2024

فیصل آباد میں گیس بحران، کپڑا انڈسٹری زبوں حالی کا شکار

فیصل آباد میں گیس بحران، کپڑا انڈسٹری زبوں حالی کا شکار
January 1, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) صنعتی شہر فیصل آباد میں گیس بحران کے باعث کپڑا انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہوگئی، گیس بندش کے باعث ضلع بھر میں 150 سائزنگ یونٹس کا پہیہ جام ہوگیا۔ سائزنگ یونٹس مالکان نے سسٹم گیس سے 3 گنا مہنگی آر ایل این جی لینے سے انکارکردیا ہے۔ سسٹم گیس 650 روپے، آر ایل این جی 1660 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ ملزمالکان کا کہنا ہے کہ مہنگی آر ایل این جی استعمال کرکے سستا کپڑا نہیں بنا سکتے، حکومت سائزنگ انڈسٹری کے لیے فوری سسٹم گیس بحال کرے۔