Friday, April 26, 2024

فیصل آباد میں کینال میلہ پورے جوبن پر خوبصورت رنگ بکھیر رہا ہے

فیصل آباد میں کینال میلہ پورے جوبن پر خوبصورت رنگ بکھیر رہا ہے
April 27, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں کینال میلہ پورے جوبن پر خوبصورت رنگ بکھیر رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں کہ پانی  کا کوئی  رنگ  نہیں ہوتا لیکن  سات  بازاروں کے شہر  فیصل  آباد میں بہنے  والی  نہر  کے  پانی کے بھی  ایک دو نہیں پورے  ساتھ  رنگ  ہیں۔ پانی پہ بہتے رنگ دیکھنے ہوں تو فیصل آباد چلئے جہاں کی  نہر آج کل  رنگ رنگ  کے  رنگوں میں رنگی  ہوئی ہے۔ کبھی  نیلاکبھی  پیلا کبھی سرخ  اور کبھی  سبز ،رکھ برانچ کے سوا کلومیٹر  کے علاقے میں پانی  کے  بدلتے  رنگوں نے الگ ہی سماں باندھا  ہوا ہے۔ کینال میلے میں جہاں  دیدہ  زیب پھول رنگین پانی پر تیرتے نظر آتے ہیں وہیں  فلوٹس بھی لوگوں کی  توجہ کا مرکز بنے ہوئے  ہیں۔ جبکہ آتش  بازی کے حسیں  منظر نے بھی اس تمام ماحول کو  قوس قزاح  کے  رنگوں میں  نہلا دیا ہے۔