Friday, May 10, 2024

فیصل آباد میں کورونا وباء کے پیش نظر ہفتہ وار 2 روزہ لاک ڈاؤن

فیصل آباد میں کورونا وباء کے پیش نظر ہفتہ وار 2 روزہ لاک ڈاؤن
May 22, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں کورونا وباء کے پیش نظر ہفتہ وار دو روزہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کی کمی کے پیش نظر کیا جا رہا، تاہم پھل، سبزیاں اور اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی تو آئی لیکن ابھی تک یہ شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، جس پر صنعتی شہر میں ہفتہ وار دو روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے، شہر اور اس کے آٹھوں بازاروں میں کپڑا مارکیٹوں سمیت تمام کاروباری مراکز مکمل بند ہیں۔

جمعہ اور ہفتہ آٹھ بازاروں، انار کلی بازار، ستیانہ روڈ، ڈھڈی والا، جڑانوالہ روڈ، غلام محمد آباد، سمن آباد میں تمام کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند پڑے ہیں اور جبکہ دوسری جانب سبزیاِں، پھل اور اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگر دکانیں کھلی ہیں، شہری لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

کورونا کی وبا کنٹرول کرنے کیلئے جہاں ماسک کا استعمال لازمی ہے وہیں، لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔