Friday, May 17, 2024

فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ستائیس فیصد ، لاہور میں انیس فیصد ہو چکی ، یاسمین راشد

فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ستائیس فیصد ، لاہور میں انیس فیصد ہو چکی ، یاسمین راشد
April 25, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ستائیس فیصد اور لاہور میں انیس فیصد ہو چکی ہے۔

یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاہور میں 89 فیصد اور گوجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے لگے ہیں۔ لوگوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو ہمارے لیے مشکل ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کورونا ویکسین کا سب سے زیادہ اسٹاک سندھ کو ملا جو ابھی تک استعمال بھی نہیں ہو سکا۔ بلاول کے بیان پر افسوس ہوا۔ کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید مناسب نہیں۔