Sunday, May 12, 2024

فیصل آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز

فیصل آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز
January 4, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں کورونا کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کے بجائے صرف ایک دوسرے کو مشورے دیتے نظر آرہے ہیں۔

فیصل آباد کے بازاروں میں بغیر ماسک اور سماجی فاصلے کے خریداروں کا رش لگا ہے، پوچھنے پر کہتے ہیں، جی ہاں ماسک پہننا چاہیئے، مگر خود کیوں نہیں پہنا، اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت بھی شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے متحرک ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہتے ہیں حکومتی ہدایات پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔

کورونا سے متاثرہ اب تک 337 افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ الائیڈ اسپتال میں 111، اور ڈی ایچ کیو میں 30 مریض زیرعلاج ہیں۔