Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد میں کبڈی کے اکتالیسویں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

فیصل آباد میں کبڈی کے اکتالیسویں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا
January 3, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پہلوانوں کے کھیل کبڈی کے اکتالیسویں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا شاندار انداز میں آغاز ہو گیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 41 ویں انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ کمشنر آصف اقبال نے بڑے ایونٹ کی شاندار افتتاحی تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی اور کھلاڑیوں کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافت  کو اجاگر کرنے کے لیے ڈھول کی تھاپ  پر بھنگڑے کے ساتھ خوبصورت گھوڑا ڈانس بھی پیش کیا گیا ۔ کمشنر فیصل آباد کا کہنا تھا کہ وطن عزیزایک بار پھر سے انٹرنیشنل مقابلوں کے لیے پوری طرح تیار ہو چکا ہے۔ ایونٹ میں بھارت اورایران سمیت مختلف ڈیپاٹمنٹس کی 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پہلے روز ہی ابتدائی میچ میں گبروجوانوں نے ایک دوسرے پر دھاک بٹھا دی۔ انٹریشنل ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شہری بھی خوشی سے سرشار نظر آئے۔ 5 روزہ ایونٹ میں 7 جنوری کو ایران کا مقابلہ پاکستان وائٹ جبکہ انڈیا پاکستان گرین کے مدمقابل ہو گا۔ شائقین کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ہاٹ فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔