Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا

فیصل آباد میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا
September 20, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آنے پر محکمہ صحت متحرک ہو گیا۔ ڈاکٹرز، نرسز اور اہل خانہ سمیت 47 افراد کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے تاندلیانوالہ میں کانگو کا پہلا مریض سامنے آنے پر محکمہ صحت متحرک ہو گیا۔ 20 سالہ راشد ممکنہ طور پر گھر میں موجود مویشی سے کانگو وائرس کا شکار ہوا جس کے بعد راشد کے گھر اور علاقے میں سپرے بھی کیا گیا ہے جبکہ راشد سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔ محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر راشد کے 17 قریبی رشتے داروں کے خون کے نمونے لیے تھے جن میں سے 14 افراد کے ابتدائی ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ مریض کا علاج کرنے والے 8 ڈاکٹرز‘ نو نرسوں اور 13 پیرا میڈیکل سٹاف کے بھی نمونے لیے گئے ہیں۔ راشد کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ خطرے سے باہر ہے۔