Friday, April 26, 2024

فیصل آباد میں ڈاکٹروں کی غفلت سے ڈینگی کا مریض جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیکر ڈی سی او سے رپورٹ طلب کر لی

فیصل آباد میں ڈاکٹروں کی غفلت سے ڈینگی کا مریض جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیکر ڈی سی او سے رپورٹ طلب کر لی
May 19, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کا مریض دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین کی نشاندہی کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے مریض کو ڈینگی وارڈ میں شفٹ نہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاو¿ں کے رہائشی محمد یٰسین کو پانچ روز قبل تیز بخار کی حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا، طبی معائنے کے بعد اس میں ڈینگی وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ یٰسین کے لواحقین کے باربار اصرار کے باوجود اسے ڈینگی وارڈ میں شفٹ کرنے کی بجائے میڈیکل وارڈ میں رکھا گیا جہاں مناسب علاج نہ ہوسکنے کے باعث آج صبح وہ دم توڑ گیا۔ یٰسین کے لواحقین نے لاش ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ یٰسین میں ڈینگی کا وائرس موجود تھا۔