Saturday, May 18, 2024

فیصل آباد میں چور فریزر سے آئیس کریم لے اڑا

فیصل آباد میں چور فریزر سے آئیس کریم لے اڑا
November 14, 2017

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں چور فریزر سے آئیس کریم لے اڑا ۔ سی سی ٹی وی کیمرے نے چوری کی واردات محفوظ کر لی ۔
صدر جڑانوالہ کے علاقے ٹیک ٹاؤن میں واقع جنرل اسٹور کے سی سی ٹی وی کیمرے نے ایک انوکھا منظر فلما لیا ۔ رات گئے ہاتھ میں اسلحہ تھامے اور شال سے منہ چھپائے چور پہلے تو یوں لگا کے سارا اسٹور ہی لوٹ لے گا مگر چور نے جنرل اسٹور کے باہر پڑے فریزر سے آئس کریم نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں ۔
چور نے پہلے پستول کی مدد سے فریزر کا شیشہ توڑا اور آئس کریم نکالنے کی کوشش کی ۔ ناکامی کا سامنا کرنے پر پستول سیدھا کیا اور فریزر پر گولیاں برسا دیں ۔ ٹارگٹ پورا ہونے پر ملزم نے آئس کریم کے دو پیکٹ بغل میں دبائے اور نو دو گیارہ ہو گیا۔
تھانہ صدر پولیس نے اسٹور مالک کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال اس انوکھی چوری کو سمجھنے سے قاصر ہے۔