Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

فیصل آباد میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
July 2, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) صنعتی شہر فیصل آباد  میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، محکمہ واسا سروس ایریا میں موجود 10 لاکھ سے زائد افراد کو پانی کی فراہمی میں ناکام ہوگیا۔

صنعتی شہر کا زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں ایسے میں محکمہ واسا بھی شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں ناکام دیکھائی دینے لگا ، شہر کی یومیہ طلب 17 کروڑ 70 لاکھ گیلن تاہم واسا کے پاس صرف 11 کروڑ گیلن صاف پانی فراہم کرنے کی استطاعت ہے، تشویشناک بات یہ کہ استطاعت میں سے بھی صرف ساڑھے پانچ کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہے۔

دوسری جانب واسا حکام  نےمعاملے کی سنگینی کو بالائے طاق رکھ چھوڑا ہے، 92 نیوز کی جانب سے بارہا ررابطے کے باوجود ایم ڈی واسا  جبار مجید آئیں بائیں شائیں کرتے رہے اور آخر میں مؤقف دینے سے صاف انکار کردیا۔

صاف پانی کی عدم فراہمی شہریوں کو کئی موذی بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے، عوام کا مطالبہ ہے کہ اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل نکالیں۔