Monday, May 20, 2024

فیصل آباد میں پی ٹو وائرس کیخلاف پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

فیصل آباد میں پی ٹو وائرس کیخلاف پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا
October 4, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پی ٹو وائرس کے خلاف پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔ ضلع بھر میں پی ٹو وائرس کے خلاف پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔ محکمہ صحت کی 3 ہزار 333 ٹیمیں 13 لاکھ 81 ہزار بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پولیو وائرس ٹو کے پھیلاؤ سے بچوں کو خطرہ ہے، بچوں کو قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔