Friday, May 17, 2024

فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق

فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق
October 4, 2020

فیصل  آباد ( 92 نیوز) فیصل  آباد  میں ٹریفک کے المناک حادثےمیں  تحصیل بار سمندری کے سابق سیکرٹری اپنی اہلیہ، بیٹے اور ساس سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ انکے دو بیٹوں سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ۔

میاں توفیق ایڈووکیٹ اپنی کار میں فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ڈجکوٹ کے قریب ان کی کار مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی  جس سے سابق سیکرٹری تحصیل بار ، ان کا بیٹا اور ساس موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا۔

محمد توفیق کے دو بیٹوں سمیت دوسری کار میں سوار آٹھ افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد سول اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔